نئی دہلی،2اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو بہار اور جھارکھنڈ کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے ناشتے پر ملاقات کی۔اس دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کے ایم پی موجود رہے۔اس اجلاس میں اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ایم پی بھی رہے۔بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کے اتحاد سے بنی حکومت کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ پی ایم بہار کے ممبران پارلیمنٹ سے ملے۔اس سے پہلے وزیر اعظم گجرات، اتر پردیش، گجرات، مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کر چکے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے پیر کو راجیہ سبھا میں ممبران پارلیمنٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سے پی ایم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ ممبران پارلیمنٹ سے کافی ناراض چل رہے ہیں۔امت شاہ نے ممبران پارلیمنٹ کو اس کو لے کر وارننگ بھی دی تھی۔